نیویارک (جیوڈیسک) بھوت نکالنے کے روائتی طریقوں سے ہٹ کر ایک سائنسدان نے تحت الشعور میں جا کر مریض کو بچانے کی کوشش کی ، یہ ہے کہانی ہارر فلم انکارنیٹ کی ۔ فلم انکارنیٹ کی کہانی گیارہ سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے جسم میں ایک بدروح حلول کر جاتی ہے ۔ بچے کو بچانے کے لئے بھوت نکالنے والے کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔
لیکن اسے جان سے ہاتھ دھونا پڑے اور پھر ایک سائنسدان کو بلایا گیا جو روائتی طریقوں کی بجائے مریض کے تحت الشعور میں جا کر اسے بدروح سے نجات دلانے کی کوشش کرتا ہے ۔ کیا وہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوا یا نہیں ، اس کیلئے فلم بینوں کو فلم انکارنیٹ دیکھنا ہوگی جو دو دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔