ہاررفلم دی کوائٹ وَنز کا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا

The Quiet Ones

The Quiet Ones

نیویارک (جیوڈیسک) خوف اور دہشت سے بھر پور نئی برٹش ہارر فلم “دی کوائٹ وَنز” کا سنسنی خیز مکمل ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔

حقیقی کہانیوں اور سچے واقعات پر مبنی یہ فلم ایک ایسے کرشماتی پروفیسر کے گِر د گھومتی ہے جو پیرا نارمل ایکٹیویٹی اور منفی طاقتوں سے نمٹنے کا ماہر ہونے کیساتھ ساتھ یہی سبق اپنے طالبِ علموں کو بھی دیتا نظر آتا ہے۔

ڈائریکٹر ورائٹر جان پوگوئے کی اس ہارر فلم میں جیرڈ ہیرس، سیم کلیفِن، اولیویا کوکی، ایرِن رچرڈ اور دیگر اداکار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بین ہولڈن اورجیمز گیریڈ کی پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر پر مبنی یہ فلم رواں سال 25 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔