ہارر تھرلر فلم ”ڈونٹ برید” امریکی باکس آفس پر چھا گئی

Horror Film

Horror Film

نیو یارک (جیوڈیسک) فلم چھبیس اگست کو نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ فلم تین چوروں کے گرد گھومتی ہے جو چھوٹی موٹی وارداتوں پر گزارہ کرتے ہیں۔

انہیں ایک سابق فوجی کے بارے میں پتہ چلتا ہے کہ اسکے پاس تین لاکھ ڈالر ہیں وہ یہ رقم چرانے کے لئے اسکے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر پھنس جاتے ہیں۔

تین ہفتے پہلے نمبر پر رہنے کے بعد کامک بک کہانی پر مبنی فلم سوئی سائڈ سکواڈ دوسرے نمبر پر آ گئی جبکہ اینیمیٹڈ فلم کوبو اینڈ دی ٹو سٹرنگز تیسری پوزیشن پر رہی۔