بدین (عمران عباس) بدین اسپتال کے سامنے رکشا کیوں کھڑی کی، با اثر ڈاکٹر کا غریب رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ایک گھنٹہ اسپتال کے اندر بند کر دیا، پولیس نے کمرے کا دروازا کھول کر رکشہ ڈرائیور کو باہر نکالا، ملزمان کو گرفتار نا کرنے کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا مظاہرین کے مطابق بدین شہر میں کراچی روڈ پر قائم ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹر زین عباسی نے ہسپتال کے سامنے رکشہ کھڑی کرنے پر ڈرائیور خالد حسین جٹ کو تین ساتھیوں سمیت شدید تشدد کا نشانا بنایا، جس کے بعد ڈرائیور کو گھسیٹ کر اسپتال کے اندر لے جاکر ایک گھنٹے تک ایک روم میں بند کر دیا۔
شہریوں کی شکایت پولیس نے کاوائی کرکے رکشہ ڈرائیور کو روم سے باہر نکالا جب کہ ڈاکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، رکشہ ڈرائیور کی فریاد پر ڈاکٹر زین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جس کے بعد رکشہ ڈرائیوروں بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے بدین کراچی روڈ کو بند کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، بدین سٹی پولیس کے انچارج شبیر چانڈیو نے مظاہرین سے بات کی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے دو دن کی مہلت طلب کی جس کی یقین دھانی پر دھرنا ختم کردیا گیا۔