کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 9 ویں جماعت کا طالبعلم سمیع اللہ تحصیل ہید کواٹر ہسپتال کروڑ کے ڈاکٹر کی غفلت کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔ ورثاء کا لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج۔ ای ڈی اور ہیلتھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی اور ڈاکٹر حبیب شاہ گیلانی کو معطل کر کے انکوئری شروع کر دی۔ اطلاع کے مطابق انکوئری کمیٹی میں 3 آفیسر آج واقع کی انکوئری کرنے کیلئے کروڑ ہسپتال آئیں گے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی شہنیہ والا کے رہائشی عطاء اللہ کا بیٹا محمد سمیع اللہ گھر سے واڑہ سیہڑا سکول پڑھنے کیلئے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دوسری جانب سے سے آنے والی موٹر سائیکل کی ٹکر سے گر پڑا جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کروڑ ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حبیب گیلانی نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو ایمرجنسی وارڈ سے بغیر تسلی کے وارڈ میں شفٹ کر دیا۔ مختیار حسین ، ظہور احمد ، محمد عمر قریشی ، بلال احمد ، محمد اکبر ، محمد زمان ، محمد سلیمان ، الطاف ، لطیف ، عبداللہ اور بچے کے چچا بشیر احمد و محمد بلال کے مطابق ڈاکٹرز نے بچے کی مناسب دیکھ بھال نہ کی اور نہ ہی نشتر ہسپتال کی جانب ریفر کیا۔ جس کی وجہ سے بچہ تقریباً ڈھیڑ بجے قریب ہسپتال کے وارڈ میں دم توڑ گیا۔ جب اس سلسلہ میں ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم بچے کو ملتان ریفر کر رہے تھے کہ اسی دوران بچہ دم توڑ گیا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر حبیب گیلانی نے بچے کو باقاعدہ چیک کیا اور اس کا علاج کیا گیا لیکن اللہ تعالیٰ کو جیسے منظور تھا۔ وارثان اپنے بچے کو ایمبو لینس میں گھر لے جارہے کہ سابق ناظم یونین کونسل بصیرہ عباس خان سیہڑ اور ان کے صاحبزادے اظفر خان سیہڑ ایڈووکیٹ نے گاڑی روک کر ڈرئیور سے چابی چھین لی اور اس دوران لوگوں کو اکٹھا کر کے بچے کی لاش کو روڈ پر رکھ کر احتجاج کروایا۔ اس دوران ڈی ایس پی کروڑ ملک خالد محمود ، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ تنویر یزدان اور ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ نے سخت جملے استعمال کیئے اور کہا کہ آپ احتجاج کرنے والوں کو کسی صورت نہیں روک سکتے۔ اس موقع پر ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ، ڈیوٹی ڈاکٹر حبیب گیلانی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جس پر ای ڈی اور ہیلتھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی اور ڈاکٹر حبیب شاہ گیلانی کو معطل کر کے انکوئری شروع کر دی۔ اطلاع کے مطابق انکوئری کمیٹی میں 3 آفیسر آج واقع کی انکوئری کرنے کیلئے کروڑ ہسپتال آئیں گے۔ دوسری جانب ایکسیڈنٹ کے واقع کی پولیس تھانہ کروڑ میں مدعیان کی جانب سے کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حضور نے خطبۂ حجة الوداع میں دین اسلام کو مکمل کر دیا۔ حضور ۖ کی دی ہوئی تعلیمات کی روشنی پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی ممکن ہے۔ محبت صحابہ و اہل بیت سنیوں کی پہچان ہیں۔ موجودہ حکومت لائوڈ سپیکر پر پابندی کی آڑ میں مساجد اور مدارس کے خلاف بلاجواز کاروائیوں سے باز رہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز کمال چوک میں قمر جنجوعہ کی جانب سے محفل میلاد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت جماعت ایل سنت کے ضلعی صدر سید محمد غوث شاہ گیلانی پیر آف چھتر شریف اور سید زوالقرنین شاہ بخاری پیر آف جگی شریف نے کی۔ قاری محمد اشفاق سعیدی نے کہا کہ ہماری عیدیں صرف 2 ہی نہیں بلکہ 12 ربیع الاول ، 9 ذی الحج اور جمعہ کا روز بھی ہماری عید ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ حضور نبی کریمۖ کے قدموں کی برکت سے ملا تو پھر کملی والے کے یوم پیدائش کو ہم عید کیوں نہیں منا سکتے۔ ہر دور میں دین اسلام کی غالب رہا۔ دین اسلام اس وقت کمال تک پہنچا جب حضور نبی کریمۖ کی تشریف آوری ہوئی۔ آقاۖ کی شان میں نقص نکالنے والے اپنی نگاہوں کا رخ کسی اور جانب موڑ لیں۔ جہاں کمال ہو وہاں نقص نہیں ہو سکتا۔ جو چیز کملی والے کو پسند نہیں وہ اللہ تعالیٰ کو بھی پسند نہیں۔ صحابہ کرام سے بیر رکھنے والا کملی والے کے سامنے کس منہ سے جائے گا۔ حضرت صدیق اکبر ، عمر فاروق ، عثمان غنی ، حضرت علی سمیت دیگر صحابہ کرام گلدستے کی مانند ہیں۔