لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ کوئی اسپتال براہ راست ایکٹیمرا انجیکشن خود نہیں لگا سکتا۔
اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نےکہا کہ ایکٹیمرا انجیکشن ہر کورونا مریض کو نہیں لگایا جا سکتا اور کوئی اسپتال براہ راست ایکٹیمرا انجیکشن خود نہیں لگا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال محکمہ صحت کو مریض کی تفصیلات دے گا جس پر بورڈ انجیکشن لگانے کا فیصلہ کرے گا اور بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ صحت ایکٹیمرا انجیکشن مریض کو مفت میں لگائے گا۔