کاہنہ ویٹرنری ہسپتال، ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے حاملہ بکری ہلاک

Protest

Protest

لاہور : کاہنہ و یٹرنری ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے حاملہ بکری ہلاک، تفصیلات کے مطابق مقامی شخص شاہد علی اپنی بکری لے کر ہسپتال آیا جہاں پر ڈاکٹر اور عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ بکری کا بچہ اسکے پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔

عملے کو بار بار کال کرنے کے آٹھ گھنٹے کے بعد بھی کوئی موقعہ پر نہ پہنچا جسکی وجہ سے بکری نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی بکری مالک اور دیگر لوگوں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ویٹرنری ڈاکٹرکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔

محمدابتسام الحق ،0300-4709102