وزیرآباد کی خبریں 30/11/2014

Wazirabad

Wazirabad

صفائی کی عادتیں اپنا کر بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ہمارا دین بھی صفائی کو نصف ایمان کہتا ہے

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر)صفائی کی عادتیں اپنا کر بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ہمارا دین بھی صفائی کو نصف ایمان کہتا ہے۔ بہت سی بیماریاں صرف صفائی کی عادت ترک کردینے سے پھیلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے اچانک دورہ کے موقع پرکیا۔مریضوں سے ۔ انہوں نے سول ہسپتال وارڈزاور شعبہ حادثات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی ڈاکٹروں، مریضوں سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔ہسپتال کی صفائی اور ایمرجنسی میں بہتر کام کرنے پر انہوںنے ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرظہیر کی کارکردگی کو سراہا ۔اس موقعہ پرکمشنر گوجرانوالہ کو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی کمی اور خصوصا رات کے وقت عدم دستیابی کے بارے میں بتایا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں لیڈی سٹاف کو بڑھاتے ہوئے رات کے اوقات میں دستیابی کو ممکن بنایا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) شہر اور گردونواح میں گدھے چوری کے بعد ان کا گوشت کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ گدھے چرا کر کاٹنے اور گوشت فروخت کرنے کا چوتھا واقع سامنے آگیا۔ نعیم کالونی سے چرائے گئے دو گدھوں کی باقیات نالہ “پلکھو” کے کنارے سے ملیں۔لوگوں نے ہوٹلوں کا رخ کرنا چھوڑدیا۔شادی ہال بھی مشکو ک ہو گئے۔ پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق نعیم کالونی کے رہائشی نثار اور کاشف کے دو گدھے چوری ہو گئے جن کی تلاش شروع کی گئی۔ آج صبح دونوں گدھوں کی باقیات لاڈو کی پُلی کے قریب نالہ “پلکھو”کے کنارے سے ملیںجن میں سری پائے اور کھال شامل تھی جبکہ گوشت غائب تھا۔گمان کیا جا رہا ہے کہ گدھوں کا گوشت ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر فروخت کیا جا تاہے۔گدھوں کی چوری کے پے در پے واقعات اور ان کے گوشت کی فروخت کی خبروں کے بعد لوگوں نے ہوٹلوں کا رُخ کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ شادی ہالوں پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔قبل ازیں گکھڑ منڈی، نعیم کالونی سوہدرہ اور سپال کالونی وزیرآباد میں گدھوں کی چوری اور انہیں کاٹنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن ایک بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس چوروں کو فوری گرفتار کر ے اور محکمہ لائیو سٹاک متحرک ہو اور گوشت کے معیار پر خصوصی توجہ دے اور شہریوں کو حرام ، غیر معیاری اور مضر صحت گوشت سے بچائے۔ ایسا نہ ہو کہ حرام گوشت کے استعمال سے اس کے ما بعد اثرات جان لیوا ثابت ہوں۔

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر)چائلڈ لیبر کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، بے حس افراد گھروں میں کم سن بچوں سے مشقت لینے لگی۔ وجہ غربت میںاضافہ بتائی جاتی ہے مالکان کے ظلم و ستم سے تنگ گھریلو ملازمہ موقعہ ملنے پر بھاگ نکلی جس کی مدد کیلئے شہری بچی کو لیکر تھانہ سٹی پہنچ گئے۔ پولیس تھانہ سٹی کے قریب سے ایک 10/12 سالہ بچی مقامی لوگوں کو ملی جس نے پوچھنے پر بتایا کہ وہ گوجرانوالہ میں کسی عرفان شیخ نامی شخص کے گھر کام کرتی ہے اس کا باپ اللہ دتہ اسے 2سال قبل وہاں چھوڑ گیا تھا اور وہ وہاں پر کا م کرتی تھی لیکن اس کے مالک اس پر ظلم و ستم کرتے ہیں ۔کم سن بچی شازیہ نے بتایا کہ اسے یہ بھی معلوم نہیں کہ اس کا گھر کہا ںہے ۔مقامی لوگوں اسے پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں پر پولیس نے تفتیش کی لیکن بچی صرف اتنا بتا سکی کہ اس کی ماں چک جھمرہ بازار سے گھر کا سودا سلف لاتی ہے ۔بچی کے ورثاء کی تلاش کے لیے تفتیش کی جارہی ہے اور بچی کو مقامی فیملی اپنے ساتھ لے گئی۔شہریوں نے چائلڈ لیبر میں اضافہ کو حکومتی پالیسیوں کی ناکامی اور غریبوں کے معاملات سے عدم توجہی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔