ہسپتال لیہ کے میڈیکل سپر ٹینڈنٹ ڈاکٹر افضل گورایہ صاحب شدید ذہنی دبائو کا شکار
Posted on January 28, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے میڈیکل سپر ٹینڈنٹ ڈاکٹر افضل گورایہ صاحب شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں ہر روز ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ بد سلوکی سے پیش آتے ہیں اور بعض اوقات نوبت جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے۔
پیرا میڈیکل سٹاف اور ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے شکوہ کیا ہے کہ ڈاکٹر افضل گورایہ چونکہ ضلع سرگودہا سے تعلق رکھتے ہیں اور انکی فیملی اور بچے بھی سرگودہا میں ہیں اور انکی ٹرانسفر بھی نہیں ہو رہی تو وہ اپنا غصہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر اتارتے ہیں جس کے نتیجہ میں سارا بوجھ عوام پر اور مریضوں پر آتا ہے اور پریشان اور مجبور مریض مزید تکلیف برداشت کرتے ہیں۔ سماجی و سیاسی حلقوں نے ای ڈی او ہیلتھ ضلع لیہ سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر افضل گورایہ کا رویہ درست اور عوام دوست بنایا جائے۔
مہنگی دوائیوں کی وجہ سے اور علاج معالجہ سے پریشان عوام کو مزید پریشان نہ کیا جائے۔ عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com