کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ہسپتال میں دل کی مریضہ کے دم توڑنے کا ڈیوٹی ڈاکٹر پر الزام بے بنیاد ہے۔ مریضہ ہسپتال کے وارڈ میں شفٹ ہوئی نہ ایمرجنسی لائی گئی۔ بلکہ گھر سے آتے ہوئے گاڑی میں وفات پا گئی تھی۔ ٹی ایچ کیو کروڑ میں لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ادویات کے کم بجٹ کیلئے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امید ہے جلد بجٹ میں اضافہ ہو جائے گا۔
یہ بات ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے گزشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں دل کی مریضہ کے دم توڑنے کا ڈیوٹی ڈاکٹر پر الزام بے بنیاد ہے۔ مریضہ ہسپتال کے وارڈ میں شفٹ ہوئی نہ ایمرجنسی لائی گئی۔ بلکہ گھر سے آتے ہوئے گاڑی میں وفات پا گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مریضہ کے لواحقین کی جانب سے دی گئی درخواست میں بھی مریضہ کا گاڑی میں فوت ہونا لکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی ڈاکٹر سعادت علی شاہ زہریلی دوائی سے متاثرہ 4 مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔
جب وہ گاڑی میں مریضہ کو دیکھنے پہنچے تو وہ مر چکی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11000 آوٹ ڈور اور 365 انڈور داخل مریضوں کو وارڈ میں فری سہولیات دی گئی۔ جبکہ جنرل سرجری کے 48 آپریشن کیئے گئے۔ 479 خواتین کو الٹرا سائونڈ اور دوا مہیا کی گئی۔ 50 مریضوں کی فری ڈیلوری کی گئی۔ 1444 آنکھوں کے مریض دیکھے گئے۔ 33 مریضوں کو فری لینس (Lense ) کی سہولت اور فری آپریشن کیئے گئے۔ ڈینٹل آئوٹ ڈور 514 ، آپریشن 100 ، ایکسرے 630 اور 600 مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کیئے گئے۔