کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ لعل عیسن میں مریضوں کو دستیاب تمام ضر وری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ایمرجنسی میں تمام علاج کی مفت سہو لیات کا عمل جاری ہے اور آپریشن کے لئے مریضوں کو ادویا ت مفت فراہم کی جا رہی ہیں گزشتہ ما ہ آوٹ ڈورمیں 16000 سے زائد مریضوں کو طبی سہو لیا ت فراہم کی گئی ہیں یہ با ت ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کروڑ ڈاکٹر محبوب حسین قریشی نے ماہا نہ کا رکردگی کے با رے میں بریفنگ کے دوران بتا ئی۔
ڈاکٹر محبوب حسین قریشی نے بتا یا کہ ہسپتا ل میں گزشتہ ما ہ آوٹ ڈور میں 16223مریضو ں ، ان ڈور میں 600 سء زائد مریضوں ، جنرل سرجری میں 70، معمو لی سرجری میں 40، گا ئنی کی سہولیا ت کے لئے 478مریضو ں ، ڈلیو ری کے لئے 73خواتین کو طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے علا وہ1552افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ۔جبکہ 30افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے جنہیں فری لینز ز فراہم کیے گئے۔
اسی طرح دانتوں کے امراض میں مبتلا586مریضو ں کو طبی سہو لیا ت فراہم کی گئی جبکہ دانتوں 66آپریشن بھی کیے گئے ۔اسی طرح ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں614مریضو ں کو ایکسرے کی سہو لیا ت جبکہ 733مریضوں کو کلینکل لیبا رٹری کی سہو لیا ت بھی فراہم کی گئی ۔اس موقع پر مقامی صحافی طارق پہاڑ ، زاہد عارفی، مسٹر شازل ، و دیگر بھی موجود تھے۔