سرکلاں میں ہسپتال کی جگہ پر پولیس چوکی کی قطعاََ گنجائش نہیں۔ یاسر ہمایوں سرفراز

Chakwal

Chakwal

چکوال : سرکلاں میں ہسپتال کی جگہ پر پولیس چوکی کی قطعاََ گنجائش نہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکلاں میں ہسپتال کی جگہ پر پولیس چوکی کی قطعاََ گنجائش نہیں اگر پولیس کو چوکی بنانی ہے تو اپنی جگہ خریدے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ ونہار میں پہلے ہی صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور ہسپتال غریبوں کا بہت بڑا آسرا ہے پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کروانا ایک عام آدمی کے بس سے باہر ہے عام آدمی تو دو وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے کماتا ہے اور صحت ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے کسی بھی صورت میں غریبوں کا یہ آسرا نہیں چھیننے دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف چکوال