کروڑ لعل عیسن کی خبریں 31/12/2013

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ ہسپتال میں مریضوں کو پرائیویٹ اداروں سے زیادہ توجہ اور سہولیات ملے گی۔ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی
ایمرجنسی اور داخل مریضوں کیلئے ادویات موجود ہیں اور ان کو باہر سے کوئی دوا نہیں منگوانا پڑے گی۔ صفائی، بیڈ سیٹس اور تمام نظام رابطہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے صحافیاوں اور شہریوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو پرائیویٹ اداروں سے زیادہ سہولیات کے ساتھ خصوصی توجہ ملے گی۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا بخوبی ادراک اور ان کے علاقہ کے لوگوں کو مزید سہولیات دی جائیں گی۔
————————
———————-
علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میرا اولین مقصد ہے۔ سردار غلام عباس خان سیہڑ
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میرا اولین مقصد ہے۔ سردار غلام عباس خان سیہڑ۔ ہمیشہ غریب عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ امیدوار چیئر مین یونین کونسل بصیرہ لسکانی والا بستی بہار شاہ میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں یونین کونسل کے فنڈ نہ ہونے کے باجود پُلیاں بنوائیں اور دفتری دفتری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے کیئے۔ اسی طرح علاقہ کے لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے بطور وکیل خدمات پیش کیں۔ اگر آپ نے مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ علاقہ کی قسمت بدلنے کیلئے پوری کوشش کرونگا۔
————————
———————-
غریبوں کی خدمت کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی اور دعائیں لیں
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) غریبوں کی خدمت کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی اور دعائیں لیں۔ کامیاب ہو کر علاقہ کے عوام کی تقدیر بدل دونگا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئر مین یونین کونسل ساہو والا سردار حماد اکبر خان گشکوری نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ کے نشیبی علاقوں میں پسماندگی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ کامیاب ہو کر یہاں کے عوام کی آواز ضلعی اور صوبائی سطح تک پہنچائوں گا اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دونگا۔