ہسپتالوں میں 26 بڑی بیماریوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا آغاز

Dr Umar Saif

Dr Umar Saif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صوبہ بھر کے 145 سرکاری ہسپتالوں میں 26 بڑی بیماریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ متذکرہ منصوبے کے تحت اکٹھا کئے جانے والا ڈیٹا ان بیماریوں کے علاج سے متعلق سہولت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق بورڈ نے امراض کی نگرانی کا نظام متعارف کرایا ہے

جس کے تحت اب تک 50 لاکھ مریضوں اور ان کو لاحق بیماریوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امراض سے متعلق مرتب کئے گئے اس ڈیٹابیس کے باعث یہ آسانی پیدا ہو گئی ہے کہ کس ضلع میں کون سی امراض پھیل رہی ہیں۔