لاہور: امتحان میں فیل ہونے پرطالبہ کااقدام خود کشی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں امتحان میں فیل ہونے پر ایف اے کی طالبہ مہر فاطمہ نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ بتایا گیا ہے کہ نادرہ آباد کی مہر فاطمہ امتحان میں فیل ہو گئی۔

جس کے بعد وہ اپنے کمرے میں روتے ہوئے چلی گئی اور زہریلی گولیاں کھا کرزندگی ختم کرنے کی کوشش کی، لواحقین نے اسے مقامی ہسپتال پہنچا دیا جہاں اسکی حالت تشویش ناک ہے۔