لاہور: ہسپتالوں میں مضرصحت پانی، جماعت اسلامی کی پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا

Water

Water

لاہور (جیوڈیسک) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ہسپتالوں میں مضر صحت پانی کے انکشاف پر تحریک التوا پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگارام ہسپتال، گلاب دیوی اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا پانی چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تمام پانی مضرصحت اور جراثیم ملا ہے۔

عجیب بات ہے لوگ ہسپتال صحت یاب ہونے کے لئے آئیں اور ڈھیروں بیماریاں ساتھ لے کر جائیں۔ علاوہ ازیں میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ محکمہ صحت کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آتی۔