اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اب تک ملک بھر کے اسپتالوں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائد ماسکس اور 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد حفاظتی سوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق این ڈی ایم اے نے 4 مراحل میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز میں حفاظتی سامان تقسیم کئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ان چار مراحل کے دوران صوبوں کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان میں ایک لاکھ 53 ہزار 565 این 95 ماسکس، 38 لاکھ 91 ہزار 588 میڈیکل فیس ماسک، 9 لاکھ 55 ہزار417 حفاظتی سوٹ، ایک لاکھ 44 ہزار 467 گاؤنز، 10 لاکھ 33 ہزار 643 دستانے، 3 لاکھ 46 ہزار 896 ٹوپیاں ، 36 ہزار 520 فیس شیلڈ ، 2 لاکھ 11 ہزار 244 شُو کور اور 97 ہزار 982 چشمے عینکیں شامل ہیں۔