سرگودھا (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ریجن بھر کے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات خریدنے کے انکشاف پر سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر سرگودھا، ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر محمد علی عامر نے حالیہ فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ضلعی افسران کو جاری مراسلہ میں بتایا کہ ادویات کے معیار اور وافر مقدار میں مفت فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں۔
اس سلسلہ میں آئندہ بجٹ میں فنڈز میں اضافے کا عندیہ بھی دیا اور ہدایت کی گئی کہ شہری و دیہی علاقوں کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے متعلق تفصیلات تیار کرکے وزارت صحت کو روانہ کریں۔