گجرات کی خبریں 8/2/2014

کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری سجاد حسین باٹھ ریٹائرڈ ہو گئے
گجرات (جی پی آئی) سابق EDO ایجوکیشن و سابق EDO کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری سجاد حسین باٹھ ریٹائرڈ ہو گئے ، وہ اس وقت پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ٹانڈہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے ، ریٹائرمنٹ کی تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ، جن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ شمریز، صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری، افتخار چیمہ، انور بھٹی، چوہدری سرفراز، یاسین وڑائچ، غضنفر شاہ، مس تانیم، سرور طارق، پروفیسر عامر شاہ، چوہدری خالد گھمن، چوہدری اورنگزیب، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، چوہدری عطاء الٰہی، ماسٹر فاضل حسین شاہین و دیگر شامل تھے۔
—————————-
———————–
سابق EDO :گجرات میں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے کی بھرپور کوشش کی ہے
گجرات (جی پی آئی) میں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے کی بھرپور کوشش کی ہےاور اپنے ماتحتوں کے حقوق کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوامی ریلیف کیلئے کام کیا ہے، ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم سابق EDO ایجوکیشن، سابق EDO کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری سجاد حسین باٹھ نے گزشتہ روز اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ہر سرکاری ملازم کا خواب ہوتی ہے ، کہ وہ ساری عمر جس محنت و جانفشانی سے کام کرتا ہے، اور محکمے میں عزت کماتا ہے ، اسی عزت کے ساتھ ریٹائر ہونا بہت بڑا اعزاز ہے ، میں نے ہر شعبہ میں اپنی تعیناتی کے دوران اپنے عہدہ سے انصاف کیا ہے ، اور میں مطمئن ہوں انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام رفقاء کار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری عزت کی اور مجھے ریٹائرمنٹ پر مبارک باد پیش کی ، ہم آئندہ بھی اسی طرح کام کرتے رہینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے DEOسکینڈری راجہ شمریز نے کہا کہ ہم سجاد حسین باٹھ کی خدمات کو سراہتے ہیں ، جس انداز میں انہوں نے شبانہ روز محنت کی ان کا ریکارڈ گواہ ہے، اور ہم تمام افسران کو کوشش کرنی چاہیے کہ اسی انداز میں کام کریں ، انور بھٹی نے کہا کہ سجاد حسین باٹھ دوستوں کے دوست اور مخلص ساتھی ہیں ، افتخار چیمہ نے کہا کہ سجاد حسین باٹھ کی کاوشوں قابل تحسین ہیں وہ محنتی اور دیانتدار آفیسر ہیں ، اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے۔
—————————-
———————–
سوشل سیکورٹی ہسپتال گجرات میں گزشتہ رات گیس لیکج سے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی
گجرات (جی پی آئی) سوشل سیکورٹی ہسپتال گجرات میں گزشتہ رات گیس لیکج سے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی ، آگ لگنے کی وجہ سے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
—————————-
———————–
ضلع گجرات تنظیم کے ڈسٹرکٹ چیئرمین سید ممتاز حسین شاہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی گجرات تنظیم کے صدر شہزاد شفیق ضلع گجرات تنظیم کے ڈسٹرکٹ چیئرمین سید ممتاز حسین شاہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کیلئے کام کر رہے ہیں ، ان اداروں کی وجہ سے ہی خواندگی میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن حکومت ان اداروں کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کر رہی ہے ، حکومت نے ان اداروں پر 18قسم کے ٹیکسز عائد کر رکھے ہیں ، جن کی بناء پر آئے روز پرائیویٹ سکول بند ہو رہے ہیں، ادیب جاودانی نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ نجی سکولوں کی فیسوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے ، جس کیلئے جلد قانون سازی کی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کوئی دو سال پہلے بھی پرائیویٹ سکولوں کیلئے ایک ریگولیٹری اتھارٹی بنائی تھی ، جس نے ظالمانہ قسم کا قانون کا مسودہ بنایا تھا اور پرائیویٹ سکولوں کے چیک اینڈ بیلنس کیلئے 1984ء کا ایک لازمی رجسٹریشن آرڈی نینس موجود ہے ، اس کی موجودگی میں کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں ہے ، انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولوں سے متعلقہ کسی قسم کی قانون سازی سے پہلے ہماری تنظیم کو اعتماد میں لیا جائے اور نجی شعبے سے مشاورت کی جائے تا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تخفظات دور ہو سکیں ، انہوںنے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر قانون سازی کی تو ہم ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیں گے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈز نے جماعت نہم اور دہم کی رجسٹریشن اور داخلہ فیسوں میں اضافہ کر کے غریب والدین پر بوجھ ڈال دیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ثانوی تعلیمی بورڈز کے عہدیداران کا علم دشمن فیصلوں کا بھی نوٹس لیں اگر پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈز مالی مشکلات کا شکار ہیں تو وزیراعلیٰ پنجاب ان کی مالی معاونت کریں ، انہوں نے کہا کہ کاغذ کی قیمتیں بڑھتے ہی کاپیاں ، کتابیں مہنگی ہو گئی ہیں ، صدر ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کاغذ کی خود ساختہ مہنگائی کا سختی سے نوٹس لیں اور جس قدر بھی ممکن ہو کاغذ سستا کیا جائے تا کہ طلباء و طالبات کو کاپیاں ،کتابیں ارزاں نرخوں پر باآسانی دستیاب ہوں اور خواندگی کی شرح میں اضافہ ہو سکے ، پریس کانفرنس میں گجرات تنظیم کے ہنما افضال رانجھا، ناظم کھوکھر، شفیق کھوکھر ، آفتاب ڈار اور چوہدری محمد شریف نے بھی شرکت کی۔
—————————-
———————–
اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے کام کیا
گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے کام کیا، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف نے گزشتہ روز چھالے شریف میں عرس مبارک کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ، اگر ہم اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیں محبت ، اخوت اور پیارا کا درس دیا ، اور ہمیں چاہیے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں ، آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف خدمت خلق کیلئے کوشاں ہے ، اس آستانہ میں ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام ہوا ہے ، تا کہ دین کا کام تیزی سے فروغ پائے ، پیر سید نصیب علی شاہ نے اپنی تعلیمات میں عوام کو محبت و اخوت کا درس دیا اور اس علاقہ میں اسلام کی تعلیمات کو پروان چڑھایا ، ہم اپنے بزرگوں کی تعلیمات کے مطابق عوام الناس کی خدمت کر رہے ہیں ، وہ گزشتہ روز آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کے عرس مبار ک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مریدین اسلام پر مکمل طو رپر عمل نہیں کرینگے وہ کامیاب نہیں ہو سکتے ، پیر کا کام مریدوں کی اصلاح کرنا ہے اور ہم اس مشن پر کام کر رہے ہیں ، اور آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پر اس سلسلہ میں عظیم الشان مدرسہ بھی کام کر رہا ہے ، جس میں بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے روشناس کروایا جاتا ہے ، عرس مبارک میں ملک بھر سے علمائے کرام ، مشائخ عظائم اور پیران کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، عرس کی تقریبات دو دن جاری رہیں ، جن کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کیں جبکہ ان کے ہمراہ صاحبزادہ پیر سید ابرار الحسن شاہ ، اور صاحبزادہ پیر سید اسرار الحسن شاہ کی نگرانی میں مریدین و عقیدت مندوں نے منظم انداز میں انتظامات کیے ، اس موقع پر خصوصی خطاب حضرت علامہ پیر سید ولایت شاہ ، پیر سید شمس الرحمن مشہدی اور مفتی اقبال چشتی نے خطاب کیا اور اولیاء کرام اور بزرگانِ دین کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری علی اکبر نعیمی نے حاصل کیا ، ممتاز ثناء خوانِ رسول محمد علی سجن ، عثمان قادری ، مشتاق رسول اور ریحان روفی نے ہدیہ نعت پیش کیا ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، پیر سید رضی العباس شاہ ، ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، نوابزادہ حیدر مہدی ، پیر سید عمر علی شاہ و دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی ، عر س کی تقریبات دو دن جاری رہیں ، شدید سردی کے باوجود عقیدت مندوں نے بھرپور حاضری دی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، پیر سید انتصار الحسن شاہ نے مریدین کی دستار بندی بھی کی اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔
—————————-
———————–
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا اہم اجلاس
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا اہم اجلاس شہزاد شفیق نقشبندی کی صدارت میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقد ہوا ، جس کے مہمان خصوصی مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ادیب جاودانی تھے اس موقع پر پرائیویٹ سکولز مالکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں میں مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ادیب جاودانی، سید ممتاز شاہ چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن گڈز کیمپس سرگودھا روڈ گجرات، چوہدری محمد شریف ، محمد ناظم کھوکھر ، محمد عمران وڑائچ ، نعیم صابری، محمد شہزاد ، محمد افضل مرل ، نصر اللہ خاں ، راجہ شکیل انور ، اظہر شبیر ، عمران عزیز مرل ، یاور عباس ، محمد عارف ندیم ، مرزا شفقت جمیل ، عامر بشیر چوہدری ، محمد اشرف بزمی ، صادق لطیف سعدی ، آفتاب احمد ڈار ، محمد افضال رانجھا ، میاں عبدالوحید ، میاں ارشد گجر و دیگر شامل تھے۔
—————————-
———————–
دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی مبارک باد پیش کرنے والوں میں مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ادیب جاودانی ، سید ممتاز شاہ چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن گڈز کیمپس سرگودھا روڈ گجرات ، چوہدری محمد شریف ، محمد ناظم کھوکھر ، محمد عمران وڑائچ ، نعیم صابری ، محمد شہزاد ، محمد افضل مرل ، نصر اللہ خاں ، راجہ شکیل انور ، اظہر شبیر ، عمران عزیز مرل ، یاور عباس ، محمد عارف ندیم ، مرزا شفقت جمیل ، عامر بشیر چوہدری ، محمد اشرف بزمی ، صادق لطیف سعدی ، آفتاب احمد ڈار ، محمد افضال رانجھا ، میاں عبدالوحید ، میاں ارشد گجر و دیگر شامل تھے۔
—————————-
———————–
پرائیویٹ سکولز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے
گجرات (جی پی آئی) پرائیویٹ سکولز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ، اس سلسلہ میں تمام سطحوں پر کام جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شہزاد شفیق نقشبندی نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ٹیم ورک سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے اور ہمارے تمام ممبران ٹیم ورک کو یقینی بناتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں گے ، ادیب جاودانی اور سید ممتاز شاہ کی سربراہی میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، ضلعی سطح پر ایجوکیشن کنونشن منعقد کیے جائیں گے ، تا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل حل ہو سکیں ، اور حکام تک یہ مسائل پہنچ سکیں ، گوجرانوالہ بورڈ ، ڈی سی او آفس ، سوشل سیکورٹی ، اولڈایج بینیفٹ و دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے ملاقات کر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کی نشاندہی کی جائیگی اور انہیں حل کیا جائیگا ، مرکزی صدر ادیب جاودانی نے کہا کہ شہزاد شفیق اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، جو دن رات پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ہم ضلعی سطح پر ہونے والے کنونشن میں صوبائی وزیر تعلیم و دیگر متعلقہ حکام کو مدعو کرینگے تا کہ مسائل بہتر طریقہ سے حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ تمام سطح پر ہمارے تعلیمی اداروں کی کارکردگی ہمیشہ سے قابل تحسین رہی ہے اور ہم اپنے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرینگے تاکہ ہمارے ادارے ہر قسم کے تفکرات سے بالا تر ہو کر اپنی کاوشیں برئوے کار لا سکیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین سید ممتاز شاہ نے کہا کہ جب تک ہم متحد ہو کر اپنے مسائل کے حل کیلئے نہیں نکلیں گے ، ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے ، آج تک وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہو سکی جو ٹیم ورک پر یقین نہ رکھے اور ہم تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ نامسائد حالات کے باوجود اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، اس موقع پر ہم ادیب جاودانی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مثبت انداز میں ہماری سرپرستی کا فریضہ سرانجا م دے رہے ہیں ، اجلاس میں مختلف مسائل کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں ، جن میں خصوصی طور پر اولڈ ایج بینیفٹ و دیگر مسائل شامل ہیں۔
—————————-
———————–
گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقد
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ صنعتی نمائش صحیح معنوں میں عوام کی ترجمانی کریگی اور گجرات کے صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی ان خیالات کا اظہار میاں اکمل حسین نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجر کمیونٹی و صنعت کاروں کا نمائندہ ادارہ ہے جس میں شامل تمام افراد گجرات کی ترقی کے خواہش مند ہیں ، اور گجرات کو ہر حالت میں ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں ، اس سلسلہ میں گجرات چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقد ہو نے والی صنعتی نمائش میں بھرپور طور پر تاجر برادری اور کاروباری حضرات شریک ہوں تا کہ یہ نمائش کامیاب ہو سکے اور گجرات کا نام بین الاقوامی سطح پر متعارف ہو سکے۔
—————————-
———————–
گجرات کے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے
گجرات (جی پی آئی) گجرات کے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے، امید ہے کہ وہ ڈویژن ہی نہیں بلکہ پنجاب میں بھی اچھی پوزیشنیں حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آصف بلال لودھی نے گزشتہ روزپنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں ڈویژنل لیول کی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ٹریک سوٹ اورشوزتقسیم کرنے کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سلمان علی،تحصیل سپورٹس آفیسرزسید غلام عباس ،چوہدری راحیل باجوہ ، شمریز احمدبھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا کہ ڈویژنل لیول پر کھیلی جانے والی تمام کھیلوں کے مقابلوں میں گجرات کے کھلاڑی بھرپور حصہ لیں گے اورتمام مقابلوں میں اچھی پوزیشنیں حاصل کر کے اپنے شہرکا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے جیتنے پر انہیں مبارکباد دی ۔ ڈویژنل اور پنجاب کے مقابلوں میں ان کی کامیابی کے لئے انہیں دلی دعاؤں سے نوازا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ لیول کے تمام مقابلوں کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سلمان علی، تحصیل سپورٹس آفیسرزسید غلام عباس ،چوہدری راحیل باجوہ ،ساجد حسین کو بھی شاباش دی۔ اور ان کی دن رات کی کاوشوں کو سراہا۔
—————————-
———————–
ناروے میں مقیم پاکستانی نژاد سیاسی راہنما و تجزیہ نگار خالد محمد چوہدری کی کتاب ” تاریخ ناروے” شائع ہو گئی
گجرات (جی پی آئی) ناروے میں مقیم پاکستانی نژاد سیاسی راہنما و تجزیہ نگار خالد محمد چوہدری کی کتاب ” تاریخ ناروے” شائع ہو گئی۔ اوسلو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے خالد محمود چوہدری کاآبائی تعلق جہلم کے گائوں مہتہ لوسر ہے۔ وہ گزشتہ 28سالوں سے اوسلو سٹی پار لیمنٹ کے ممبر منتخب ہو رہے ہیں۔ 364 صفحات پر مشتمل ناروے کی تاریخ پر یہ کتاب قائد پبلشرز اوسلو ناروے نے شائع کی ہے۔ اس کتاب میں خالد محمود چوہدری نے بڑی مہارت سے ناروے کی ہزاروں سالہ قدیم تاریخ کو آسان، سلیس اردو میں رقم کیا ہے ۔ یہ ستر کی دہائی تک کے ناروے کی جامع تاریخ ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ناروے کی تاریخ اور ترقی کے خدوخال واضح کرتا ہے۔ خالد محمود چوہدری نے کتاب کا انتساب اپنے بڑے بھائی ارشد حسین چوہدری کے نام کیا ہے۔ ناروے کی تاریخ اور ترقی سے دلچسپی رکھنے والے اردو کے قارئین کیلئے یہ کتاب خاص اہمیت کی حامل ہے۔ خالد محمود چوہدری نے اس کتاب کی تحریر میں نارویجن زبان مین لکھی گئی۔ ناروے کی تاریخ کی کتب کو بنیادی مآخذ کے طور پر استعمال کیا ہے اور آخر میں بیس سے زیادہ اہم کتب کے حوالے رقم کر کے کتاب کو سند بھی فراہم کی ہے۔
—————————-
———————–
سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی طرف سے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرنے والی ٹیچر سمیعہ اعظم کو نشان گجرات ایوارڈ دیا گیا
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی طرف سے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرنے والی ٹیچر سمیعہ اعظم کو نشان گجرات ایوارڈ دیا گیا ، گزشتہ روز راجیکی شریف میں سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا و دیگر عہدیداران نے اپنے دست مبارک سے شہید ٹیچر سمیعہ اعظم کے بھائی چوہدری سجاد وڑائچ ، چوہدری اعجاز وڑائچ کو یہ ایوارڈ دیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والی تنظیم ہے ، جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے ، اس تنظیم میں تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں جو کہ ذات برادری اور مذہب سے بالا تر ہو کر کام کرتے ہیں ، سٹیزن فرنٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ تنظیم ہمیشہ عملی کام کرنے پر یقین رکھتی ہے اس تنظیم کے تمام ممبران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کرتے ہیں ، اور ہمیں شہید سمیعہ اعظم کے کردار پر فخر ہے کہ انہوںنے دوبارہ اساتذہ اور طلباء کے رشتے کو اجاگر کیا اگر اسی طرح سب قربانیاں دینے کا جذبہ رکھیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ عملی کام پر یقین رکھتی ہے، اور ہمیشہ عملی طریقے سے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی مشن کے تحت کام کرتے رہینگے ، خاور بشیر بٹ نے کہا کہ سمیعہ اعظم شہید کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائیگا کم ہے اور ہمارے تمام ممبران شہید کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ، اور عہد کرتے ہیں کہ سٹیزن فرنٹ اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، شہید سمیعہ اعظم کے بھائی چوہدری سجاد وڑائچ نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم سمعیہ اعظم کے بھائی ہیں جنہوں نے قربانی دے کر اپنے طالب علموں کی جان بچائی ، انہوں نے یہ بھی امتیاز نہیں کیا کہ ان کے اپنے بھتیجے بھی اسی گاڑی میں سوار ہیں انہوں نے بلا امتیاز طلباء کی جان بچانے کو مقدم رکھا اس موقع پر سٹیزن فرنٹ کے سٹی صدر شیخ عرفان پرویز، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ، ایم وائی ناصر، اشرف منہاس، فراز ملک ، عامر چوہدری، راجہ اعجاز ، ندیم طفیل، اکبربرلاس، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر ممبران بھی موجود تھے، اس موقع پر تمام شرکاء نے شہید سمیعہ اعظم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
—————————-
———————–
اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ضلعی عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے
گجرات (جی پی آئی) اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ضلعی عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے، ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے اپنے دست مبارک سے نوٹیفکیشن عہدیداران کو دئیے، جن میں ضلعی صدر شہزاد اجمل، سینئر نائب صدر چوہدری شاہد اختر ، ضلعی آرگنائزر محمد اسماعیل ، جنرل سیکرٹری ابرار احمد، نائب صدر حکیم نصر اللہ بٹ ، کوارڈی نیٹر عامر سرفراز ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شہزاد سلیمی، سیکرٹری فنانس ندیم رشید ، انفارمیشن سیکرٹری ملک فراز آف گرافکس ایڈورٹائزر، جائنٹ سیکرٹری طارق عزیز ، میڈیا ایڈوائزر شہزاد اقبال شامل ہیں ، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں ای ڈی سی جی فاروق رشید ،ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، راجہ تیمور طارق ، نوازش علی نوازش ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ،ندیم بٹ پی ایس او و دیگر شامل ہیں، اس موقع پر ضلعی صدر شہزاد اجمل نے مہمانوں کے اعزا ز میں پر تکلف عصرانہ دیا۔
—————————-
———————–
فراز ملک کو اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا سیکرٹری انفارمیشن مقرر کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت فراز ملک کو اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا سیکرٹری انفارمیشن مقرر کر دیا گیا ، گزشتہ روز ایک پروقار تقریب میں ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے انہیں نوٹیفکیشن دیا، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی، انہوںنے فراز ملک کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ فراز ملک پہلے کی طرح اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دینگے اور پسے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے ، فراز ملک نے ہمیشہ خدمت خلق کیلئے کام کیا ہے۔
—————————-
———————–
ہر شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے: آصف بلال لودھی
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے، اور ہمیں اپنی صلاحتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کرنی ہیں وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوںنے کہا کہ ہم تمام شعبوں میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں، اور ہماری کوششیں تمام شعبوں کیلئے یکساں ہیں ، اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتے ہوئے ضلعی حکومت میں اصلاحات کی جا رہی ہیں ، آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گجرات میں جو منصوبے جاری ہیں وہ بھی مکمل کیے جائیں گے ، خصوصاً رام پیاری محل کے منصوبے کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ، اور اس منصوبہ کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا، اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام شعبوں میں اصلاحات کی جائیں گی، عوام کا تعاون ہمارے شامل حال ہے۔
—————————-
———————–
کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی
گجرات (جی پی آئی) کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی اور اس برائی کے خاتمہ کیلئے ہر فورم پر اس کی حوصلہ شکنی کی جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے گزشتہ روز اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکو ٹیکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تقریب تقسیم نوٹیفکیشن کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف بلال لودھی نے مزید کہا کہ اس تنظیم کے نیک مقاصد کیلئے ہمارا ساتھ آپ لوگوں کے ساتھ ہے ، کرپشن اور منشیات کے خاتمہ کیلئے عوام اور تمام اداروں کو اس بارے آگاہی اخلاقیات کے دائرہ میں رہ کر دینا ہوگی ، اس بیماریوں کے خاتمہ کیلئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کریں اور بعد میں دوسرے لوگوں کو اس کی آگاہی دیں ، نیک نیتی اس میں شامل ہونی چاہیے ، تبھی ہم اپنے نیک مقاصدمیں کامیاب ہو سکتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا مسئلہ حل کرنا ممکن ہے ناممکن نہیں ، لیکن اس بیماری سے چھٹکارا وقت کے ساتھ ساتھ ہی حاصل کر سکیں گے ، جب تک ہم برے کو برا نہیں کہیں گے اس وقت تک ہم اس برائی سے نجات حاصل نہیں کر سکتے ، آصف بلال لودھی نے کہا کہ میں شہزاد اجمل اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ میں اور میرے تمام افسران آپ کے نیک مقاصد کیلئے آپ سے ہر موقع پر تعاون جاری رکھیں گے۔
—————————-
———————–