لاہور (جیوڈیسک) وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کے اندر پانی جمع ہے، ڈینگی کی روک تھام کیا کریں۔ وزیر صحت پنجاب نے لاہور میں سروسز اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ڈینگی کمپلنٹ سیل کو تالہ لگا دیکھ کر سخت برہم ہوئے۔
اسپتال میں پانی بھی جمع تھا۔ وزیر صحت نے اسپتال انتظامیہ کو وارننگ دی کہ ایک دن کے اندر معاملات درست کئے جائیں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں میں یہ حال ہے تو باہر کسی سے کیا گلہ کریں۔