تمام ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ فوڈ پوائنٹ ٹی پوائنٹ منجملہ دکاندار صاحبان کا ہنگامی اجلاس طلب

Layyah

Layyah

لیہ : تمام ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ فوڈ پوائنٹ ٹی پوائنٹ منجملہ دکاندار صاحبان جو کہ تعدادی 407افراد (عارضی) کا ہنگامی اجلاس طلب ہوا۔

جس میں نو منتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ حاجی زاہد عمر (اکبر کباب شاپ) ۔صدر ظہیر احمد پپو گجر ۔نائب صدر اول اکرم چوہدری ۔نائب صدر دوم ندیم خان۔ جنرل سیکرٹری شہزاد قریشی ۔ جائنٹ سیکرٹری رانا سجاول ۔ فنانس سیکرٹری ہمایوں منیر ۔ پریس سیکرٹری قاضی یونس خان ۔ کوارڈینٹر خالد محمود کو ان عہدوں پر نوازا گیا ہے۔

آئندہ تمام منجملہ دکاندار صاحبان کا اجلاس بمقام گجر ہوٹل نزد تھانہ صدر کچہری روڈ لیہ بروز جمعتہ المبارک دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ۔وقت مقررہ تین بجے دوپہر کا تعین کیا گیا ہے ۔ جس میں حتمی فیصلے کیے جائیں گے اور ہر ایک کی رائے کو ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔