ڈبلن (جیوڈیسک) امریکی اداکارہ کم کرداشیان اور اس کے شوہر کینیا ویسٹ نے آئر لینڈ میں اپنی لگژری چھٹیاں گزارنے کا 20 ہزار ڈالر کا بل ادا نہیں کیا۔
آئر لینڈ کے ایک لگژری ہوٹل والوں نے اس جوڑے کی آمد سے قبل ان کی سکیورٹی اور دیگر ضروریات کا پورا اہتمام کر رکھا تھا، جس پر کثیر رقم خرچ کی گئی لیکن اس جوڑے نے وہاں ڈنر کیا اور مختلف قسم کے عذر بنا کر اور سکیورٹی اور دیگر تیاریوں پر اعتراضات کر کے وہاں قیام کرنے سے معذوری ظاہر کر دی۔
یہ سب دیکھ کر ہوٹل کی انتظامیہ حیران رہ گئی جس نے ان کے لئے مختلف کھانے اور دیگر ضروری اور مہنگی چیزیں جمع کر رکھی تھیں، وہ ضائع ہو گئیں، جن پر ان کے بیس ہزار ڈالر خرچ ہو گئے تھے۔