لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ میچز کے دوران ہوٹل میں مہمان لانے کے اجازت نہ ملنے پر کرس گیل ناراض ہو گئے تھے لیکن ہم نے صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن گیل ہوٹل لابی میں مہمان کے ساتھ آئے توہوٹل والوں نے انہیں جانے نہیں دیا، ہوٹل والوں کا کہنا تھا کہ رات کے اس وقت گیل اپنے مہمان کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں نہیں جاسکتا، گیل ناراض ہوگئے مگر ہم نے صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوٹل رومز میں کسی کو مہمان لے جانے کی اجازت نہیں دی تھی، ہمیں خدشہ تھا کہ کوئی اسکینڈل نہ ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی نے خون پسینے کی کمائی سے ٹکٹ خریدا، کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل پر دباؤ تھا کہ پاسز فری میں دے دیں۔