آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

Dry Weather

Dry Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی اور کپاس کی کاشت والے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ چند روز کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت پڈعیدن میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔