لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے خواتین کے حقوق پر جو بل پاس کیا،خواتین ہی اس کی مخالف ہیں۔
ایوان اقبال لاہور میں کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر آئین کے تحت نظام چلایا جائے تو قوم میں یکسوئی آسکتی ہے، کیا خواتین کے حقوق بل پر پنجاب حکومت نےاسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہپاکستان میں جو بھی قانون بنے اسے قرآن اور سنت کی روشنی میں دیکھنا ہوگا، یہ بل مغربی تہذیب کا بل ہے پاکستان میں خواتین کو ماں ،بیٹی ، بہن اور بیوی کے روپ میں عزت ملتی ہے۔