مکان کا قبضہ چھڑانے میں ناکام حاجی گلہ خان نے اہل خانہ سمیت خودکشی کی دھمکی دے دی

Karachi

Karachi

کراچی : کھوکھر آپار ملیر سی ایریا کے رہائشی حاجی گلہ خان نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ 2002ء سے تمام صوبائی اور وفاقی اداروں سے انصاف کا طلبگار ہوں۔

لیکن افسوس میرے مکان پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے اور مجھ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی میں نے تحریری درخواست تھانہ کھو کھرآپار اور دیگر بالا حکام کو دیئے لیکن مجھے کوئی انصاف نہیں ملا اور نہ میرے مکان سے قبضہ گروپ کا قبضہ چھڑایا گیا۔

9سال سے اپنی ذاتی مکان سے قبضہ چھڑانے میں ناکام گلہ خان نے اہل خانہ سمیت کراچی پریس کلب کے باہر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،ایڈیشنل آئی جی سندھ ثناء اللہ عباسی اور ڈی جی رینجرز سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ مجھے میرے مکان سے قبضہ چھڑا نے کے لئے مدد کی جائے۔

گلا خان نے کہاکہ میرے مکان کے تمام یوٹیلٹیز بل میرے نام ہیں جو میں باقاعدگی سے ادا کرتا رہا ہوں گلا خان نے حکام بالا سے درخواست کی ہے کہ میرا مکان مجھے دلا یا جائے اور قبضہ گروپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

حاجی گلا خان
کھو کھر آپار ملیر سی ایریا