پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل کالجوں کے طلبا نے ہاوس جاب کے سلسلے میں امتیازی سلوک پر لیڈی ریڈنگ ھسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیکل کالجوں کے طلبا لیڈی ریڈنگ ھسپتال کے ایڈمنسٹریشن میں جمع ہوئے اورمبینہ طور پرمیرٹ کی پامالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا میں کوہاٹ میڈیکل کالج، بنوں میڈیکل کالج اور ایوب میدیکل کالج کے طلبا شامل تھے۔
مظا ہرین کا کہنا تھا کہ ہاوس جاب کیلئے لیڈی ریڈنگ ھسپتال میں تمام ڈاکٹر ز اوپن میرٹ پر بھرتی ہوتے تھے جبکہ اس بار اوپن میرٹ کو ختم کر دیا گیا اور خیبر میڈیکل کالج پشاور کے طلبا کو دوسرے طلبا پر ترجیح د ی گئی ہے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے۔