اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ویئر ہائوس کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے انشورنس پالیسی کی شرط ختم کر دی ہے۔
نمبر 202 (I)/ 2014 ترمیمی ایس آراو میں بتایا گیا کہ کسٹمز رولز 2001 کے رول 343 کے ذیلی رول 1 کی شق جے اور کے کو ختم کردیا گیا ہے جس کے تحت کوئی بھی کمپنی یا شخص جامع انشورنس پالیسی کے بغیر ویئر ہائوس کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے کلکٹر کسٹمز کو درخواست دے سکے گا جبکہ اس سے قبل مینوفیکچرنگ بانڈ ویئر ہائوس کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے مقرر کردہ اہلیت کے معیار میں اس بات کو لازمی قراردیا گیا تھا کہ ویئر ہائوس کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کے پاس کم ازکم 4 کروڑ روپے مالیت تک پیڈ اپ کیپٹل رکھنے والی انشورنس کمپنی کی جاری کردہ جامع انشورنس پالیسی ہونی چاہیے جس میں آگ لگنے، چوری، فسادات و ہڑتالوں سمیت دیگر کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی یا ناخوشگوار واقعے میں ہونے والے نقصان کو انشورنس کا تحفظ حاصل ہو۔