مکان پر قبضے کی خاطر خاتون کو 50 مقدمات میں پھنسا دیا گیا

Court

Court

لاہور (جیوڈیسک) تین مرلے کے مکان پر قبضے کی خاطر خاتون کو 50 مختلف مقدمات میں پھنسا دیا گیا، معمر شازیہ اپنے خاوند کے ہمراہ انصاف کے لئے گزشتہ 12 سال سے عدالتوں میں دھکے کھا رہی ہے۔ مذکورہ خاتون اور ا سکے خاوند کے ملکیتی 3 مرلے کے مکان کو ہتھیانے کی خاطر اشرف نامی شخص نے انہیں پچاس مختلف مقدمات میں پھنسا رکھا ہے۔

وہ ایک مقدمے میں بری ہوتے ہیں تو انہیں دوسرے مقدمے میں پھنسا دیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز شازیہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت آئی تو اس نے موقف اختیا رکیا کہ وہ سول کورٹ اور سیشن کورٹ کی مختلف عدالتوں سے 12 سال کے دوران 50 دعوے جیت چکی ہے لیکن اسے راستے سے ہٹا کر مکان پر قبضہ کرنے کی خاطر اسکے خلاف ایک نیا کیس دائر کردیا جاتا ہے۔ شازیہ نے استدعاکی ہے کہ اسے انصاف دیا جائے۔