مکان پر رینجرز کا چھاپا ، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد، کئی افراد گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سینٹرل جیل کے قریب غوثیہ کالونی میں مکان پر رینجرز نے چھاپا مارا۔ اس مکان میں کھدائی کا کام جاری تھا۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

کئی افراد گرفتار کر کر لیا گیا، گرفتار ہونے والوں کو نا معلوم مقام تفتیش کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ رینجرز نے چھاپا گزشتہ روز 2 بجے مارا تھا، یہ معلوم نہیں ہو سکا کو کھدائی کا کام کیوں کیا جارہا تھا۔