اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کی شرط پروزارت خزانہ نے بجلی پر60 ارب کی سبسڈی کم کرتے ہوئے گھریلو صارفین پر بجلی گرادی۔
بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط مانتے ہوئے بجلی پرسبسڈی 60 ارب روپے کم کردی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی نوٹیفکیشن کی لیے درخواست نیپراکو بھجوادی گئی ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے سبسڈی میں
5.15 روپے یونٹ تک کمی جبکہ نیپرا کا 01.67 روپے یونٹ نرخ کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمرشل اور صنعتی صارفین پر ایکولائزیشن سرچارج لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت بجلی و پانی کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔