ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی جس پر خاتون مکمل طور پر جھلس کر دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق رکن آباد میں خاتون کا اپنے شوہر فیاض کیساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر فیاض نے طیش میں آکر خاتون کو آگ لگا دی جس سے اس کا جسم مکمل طور پر جھلس گیا۔
خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم فیاض کو گرفتار کر لیا۔