دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی : دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی، جزل ہسپتال ریفر، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی میں اہل محلہ محمد سعید کے گھر کی چھت کا گارڈر تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک دیواریں گرنے سے وقاص افتخار، اقبال نذیر، نثار نذیر، ثنا ء اللہ، پپی، ظفر، سعید اور شہناز بی بی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے اہل علاقی نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا۔

جبکہ نواحی گائوں کھارا میں محمد عمر کے دو کمروں کی چھتیں گرنے سے اسے کے چار بچے زخمی ہو گئے۔