ہائوسنگ سوسائٹی گلستان جوہر میں عالمی یوم خواتین پرسیمینار کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم خواتین پر PHAہائوسنگ سوسائٹی گلستان جوہر میں سیمینار کا انعقاد شہر میں حقوق نسواں کے حوالے سے جدو جہد میں مصروف معروف خواتین سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی سیمینار میں متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت پاکستان اور چاروں صوبائی حکومتوں اور آزاد کشمیر و گلگت و بلتستان کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سمیت سرکاری اداروں میں ملازمتوں اور دیگر شعبوں میں خواتین کا50فیصد کوٹی نافذ کیا جائے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حقوق نسواں کی جدو جہد میں مصروف سماجی رہنماء نوشین ارشد نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور انہیں حقوق کی فراہمی کے لئے موثر قانون بنا نے کے ساتھ اس پر عمل درآمد بھی کیا جائے انہوں نے ملک کے دیہاتوں میں خواتین کو درپیش مسائل پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے ۔

حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیہاتوں میں خواتین کو درپیش بنیادی مسائل مثلاً تعلیم ،صحت اور خوراک کی فراہمی کے ساتھ ان کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں نوشین ارشد نے کہاکہ ایک صحت مند اورصحت مند اور سمجھدار ماں ہی معاشرے کو پروان چڑھا سکتی ہے جب ہی تو کہتے ہیں کہ وجود زن سے ہے کائنات میں رنگ انہوں نے کہاکہ صرف عالمی دن منالینا ہی کافی نہیں خواتین کے حقوق کی فراہمی اور غیر قانونی رسم و رواج کا خاتمہ بھی ضروری ہے اس حوالے سے معاشرے میں خواتین کو تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کے لئے بھی موثر قانون اور اقدامات کی ضرورت ہے ۔نوشین ارشد نے شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ آج کی خواتین دنیا میں اپنا لوہا منوارہی ہیں ملالہ یوسف زئی سے شرمین عبید چنائے یہ سب پاکستانی خواتین ہی ہیں جنہوں نے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا ۔اُمید ہے کہ خواتین کی ملک کے لئے اس بیش بہا کارناموں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں خواتین کو اُن کی حقوق کی فراہمی کے لئے ہمارے حکمران ٹھوس اور موثر قدامات کرکے خواتین کی ترقی اور ان کی سرپرستی کو مزید بہتر بنا ئیں گے ۔تاکہ ملک خداد میں مزید ملال یوسف زئی ،عارفہ کریم اور شرمین عبید چنائے پیدا ہوسکیں ۔