ہوسٹن : ہوٹل میں آتشزدگی چار افراد ہلاک اور چھ زخمی

U.S

U.S

امریکی شہر ہوسٹن میں ہوٹل میں آتشزدگی سے آگ بجھانے والے عملے کے چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوسٹن کے علاقے ساتھ ویسٹ فری وے میں واقع ایک نجی ہوٹل کے اسپورٹس پورشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کو بجھاتے ہوئے عملے کے چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

ہوسٹن کے میئر اینس پارکر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پانچ خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں اس المناک سانحے کی انکوائری کیلئے تحقیاتی کمیٹی بنادی ہے۔ فائربریگیڈ کے چیف کا کہنا تھا کہ ہوٹل کا ایک حصہ آگ کی شدت سے زمین بوس ہوگیا تھا جس سے فائربریگیڈ کے ارکاں پھنس گئے اور ان کی ہلاکتیں ہوئی۔ تاہم آگ لگنے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔