امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اس میں کو ئی شبہ نہیں کہ شامی حکومت نے مخالفین کی کچلنے کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ ہوسٹن میں ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم کے سالانہ کنونشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اس امر سے بخوبی واقف ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔
جس کے نیتجے میں معصوم بچوں اور عورتیں سمیت ہزاروں افراد تڑپ تڑپ کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جوزف بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر بارک اوباما شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی حکومت اپنے مخالفین کو کچلنے کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہ کریں۔