یمن (جیوڈیسک) یمن کے مقابل بین الاقوامی پانی میں امریکی (میزائل شکن) بحریہ کے جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بات ایک امریکی فوجی ترجمان نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتائی۔ ترجمان کے مطابق امریکی فوج کا خیال ہے کہ میزائل یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول اراضی سے داغا گیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے بتایا کہ “امریکی جہاز یو ایس میسن کی بحیرہ احمر میں یمن کے ساحل کے مقابل موجودگی کے دوران دو میزائلوں کے جہاز کی جانب آنے کا انکشاف ہوا تاہم دونوں میزائل جہاز تک پہنچنے سے پہلے پانی میں گر گئے۔