یمن (جیوڈیسک) یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مغربی ساحلی علاقے الحدیدہ میں شہری آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد عام شہری جاںبحق اور زخمی ہو گئے۔
حوثی باغیوں نے الحدیدہ گورنری میں الربصہ کالونی میں قائم النجاح اسکول پر گولہ باری کی۔ حوثیوں کی وحشیانہ گولہ باری سے تین خواتین سمیت متعدد شہری مارے گئے۔
گولہ باری کے نتیجے میں شہری املاک مکانوں اور دیگر املاک کو بھی غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔
ادھر یمنی فوج کے العمالقہ بریگیڈ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ کے زیرانتظام آنے والے علاقوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا۔
یمنی فوج ک کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر توپ خانے کےساتھ ساتھ ھاون راکٹوں ارو ‘لو’ میزائلوں سے بھی حملے کیے۔