یو این مندوب حوثی ملیشیا کو’ آئینی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں: یمنی حکومت

Yemen Government

Yemen Government

یمن (جیوڈیسک) یمن میں حکومت کی مشاورتی ٹیم نے اقوام متحدہ کے امن ایلچی مارٹن گریفیتھس پر ایران نواز حوثی ملیشیا کو آئینی درجہ دینے الزام عاید کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کے کے مندوب کی طرف سے حوثی ملیشیا کی یک طرفہ طورپر الحدیدہ سےانخلاء کی کوششوں کی حمایت کرنا باغیوں کو آئینی اور قانونی درجہ دینے کے مترادف ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی کوشش میں‌ناکامی کےبعد حوثی ملیشیا نے ایک بار الحدیدہ، الصلیف اور راس عیسیٰ بندرگاہوں پر اپنے جنگجو تعینات کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم یہ حوثی باغیوں‌ کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ بدقسمتی سے حوثی ملیشیا کو اپنے مذموم عزائم کو آگےبڑھانے اور اسے آئینی شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفیتھس کی بھرپور حمایت اور تائید حاصل ہے۔

حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی صرف نمائشی طور پرالحدیدہ سے اپنے جنگجوئوں کو نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہمارے لیے یہ امر حیران کن ہے کہ اقوام متحدہ بھی حوثی شدت پسندوں کےمحض فرضی اور نماشی انخلاء میں باغیوں کے ساتھ اور انہیں یمن میں آئینی حکومت کا درجہ دے رہی ہے۔

درایں اثناء یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب مارٹن گریفیتھس اپنے دائرہ کار سے تجاوز کر رہے ہیں۔