صنعا (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ساحلی شہر الحدیدہ میں 22 مئی اسپتال اور اقوام متحدہ کے سیز فائر مانیٹر پوائنٹ پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دونوں مراکز کو مادی نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفیتھس کے دارالحکومت صنعا چھوڑنے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ انہوں نے یمن کے باغی لیڈروں سے جنگ بندی برقرار رکھنے اور عسکری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایک مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ الحدیدہ میں 22 مئی اسپتال کو گولہ باری سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کے مطابق اسپتال پر حوثیوں کی طرف سے تین گولے داغے گئے۔
حوثی ملیشیا نے الخامری چوکی پر اس کےقریب سے مکانوں کی چھتوں سے اسنائپروں سے فائرنگ کی گئی۔ الخامری ان پانچ کنٹرول پوائنٹس میں سے ایک ہے جو بین الاقوامی بحالی کی رابطہ کمیٹی نے اسٹاک ہوم معاہدے کے تحت الحدیدہ میں قائم کیے تھے۔