حوثی ملیشیا یمن کو توڑنا چاہتی ہے: امریکا

Houthi Militia

Houthi Militia

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب میں شہری اہداف پر رواں ہفتے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغی ایران کے اشاروں پر پڑوسی ملکوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ یمن کو بھی توڑنا چاہتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی مساعی کو نظر انداز کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ملیشیا یمن کو متحد رکھنے کے بجائے اسے توڑنا چاہتی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے پیر کی شام کہا تھا کہ جدہ کے شمال میں پٹرول اسٹیشن پر ایک ٹینک پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سعودی عرب نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حوثیوں کی ایک دانستہ کوشش قرار دیا تھا۔