الحدیدہ (جیوڈیسک) یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے سابق وزیر ثقافت خالد الرویشان کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
حوثی باغیوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب صنعاء گورنری کے علاقے خولان الطیال میں ایک کارروائی کے دوران سابق وزیر کو اغواء کیا۔ الرویشان کا شمال یمن کے دانشور طبقے میں ہوتا ہے اور وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔
ادھر عالمی ادارہ خوراک نے شہریوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک نے ساحلی علاقے الحدیدہ میں گندم کے گوداموں کو نذرآتش کرنے اور حوثی ملیشیا کی جانب سے خوراک کے مراکز پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔