ریاض (جیوڈیسک) حوثی باغیوں کی جانب سےآب زم زم کی بوتلوں میں زہر ملانے کی اطلاعات کے بعد سعودی پولیس نے شہریوں کو عوامی مقامات سے آب زم زم خریدنے سے منع کر دیا ہے۔
سعودی پولیس نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سےآب زم زم کی 2 ہزار بوتلوں میں زہریلا مواد شامل کرنے کی اطلاعات کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر آلودہ آب زم زم کے 6 سو کارٹن قبضے میں لے لیے۔
دریں اثنا سعودی پولیس نے عمرے کے لیے آنے والے زائرین اور شہریوں کو صرف منظور شدہ تقسیم کار سے آب زم زم خریدنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں ایک اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔