قاہرہ (جیوڈیسک) یمن کے وزیرخارجہ ریاض یاسین نے واضح کیا ہے کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت حوثی شیعہ باغیوں کے ہتھیار ڈالنے تک ان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کرے گی۔
ریاض یاسین نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی سے گزشتہ روز ملاقات کی۔
اس کے بعد انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”حوثیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کو اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔
اپنے زیر قبضہ تمام علاقوں اور سرکاری عمارتوں کو بھی خالی کر دیں۔