صنعاء (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی معاون عرب اتحادی فوج نے گذشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعاء اور مغربی ساحلے علاقے الحدیدہ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں حوثی جنگجوئوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صنعاء میں جبل عطان، الصباحہ کیمپ، شمالی دارالحکومت میں ارحب اور دیگر مقامات پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب نھم اور الجوف کے محاذوں پر یمن کی آئینی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
ادھر فیلڈ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شمالی صنعاء میں الصحی ڈاریکٹوریٹ اور جنوب میں الدریھمی میں حوثیوں کی کمک کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا۔
جمعرات کے روز کی گئی ایک کارروائی میں مغربی یمن کے علاقے الحدیدہ میں 13 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئےتھے۔
ادھر التبہ کے علاقے میں حوثیوں نے خود کش حملوں کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کی مگر آئینی فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج کی جوابی کارروائی میں باغی فرار ہوگئے۔