یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا بغیر پائلٹ ڈرون جمعہ کے روز ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔
عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی شہریوں اور سول تنصیات کو نشانہ بنانے جیسی دہشت گرد کارروائیاں جاری ہیں۔
اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں اور سول اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہیں اور ایسی کارروائیوں کا شمار جنگی جرائم میں کیا جاتا ہے۔