جازان (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے بتایا کہ جازان پر حوثی ملیشیا کی جانب سے فائر کیے گئے ایک گولے کے گرنے کے نتیجے میں ایک سعودی شہری اور ایک یمنی باشندے کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل کرنل محمد الحمادی نے بتایا کہ گولہ ناری سے سات شہری زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حوثیوں کی گولہ باری سے دو دکانوں اور 12 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ عرب اتحاد نے بین الاقوامی اور انسانی قانون کے دائرہ کار میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاری شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مملکت کی سرزمین پر شہریوں اور رہائشیوں دونوں کے تحفظ کے لیے سختی سے نمٹیں گے۔
عرب اتحاد نے کل جمعہ کو کہا تھا کہ جازان کے علاقے میں ایک سرحدی گاؤں پر گولہ گرنے سے شہری املاک کو نقصان پہنچا جب کہ نجران کے علاقے میں ایک ورکشاپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔