Posted on January 26, 2022 By اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کے وزیر اعظم معین عبدالملک نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایران کو یمن کے پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان حوثی دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کرے۔
یمن میں برطانوی سفیر رچرڈ اوپن ہائیم سے منگل کے روز عبوری دارالحکومت عدن میں ملاقات کے دوران انہوں نے حوثیوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی جارحیت ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بار بار کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر ہم آہنگی اور ریاست کی بحالی اور حوثی بغاوت کے خاتمے کے لیے برطانوی کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی نیوی گیشن کو یمن میں ایران کے بازو کے خطرات کو ختم کرنے اور امن کے مطالبات سے نمٹنے کے بارے میں بات چیت کی اور اس حوالے سے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کردار پر بھی بات کی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے آئینی حکومت یمنی عوام کی حمایت میں برطانوی کردار اور سلامتی کونسل میں دو طرفہ یا بین الاقوامی سطح پر حکومت کی حمایت کے لیے اس کے فعال اور اہم اقدامات کی تعریف کی۔
GeoURDU - Programmeur Web:- Asif Iqbal
Graphiste, Webdesigner:- Nasir Mehmood
Geo Urdu - online newspaper for all generations.
AdChoices - - - About us - - - Privacy Policy Powered by WordPress - Designed by Nasir.fr