کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سالانہ امتحانات کے موقع پر کئی امتحانی مراکز میں سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں، بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 94 ہزار سے زائد طلباء اور طالبات ان امتحانات مین شریک ہیں۔
صوبائی حکومت نے اس بار تمام امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
تاہم زمینی صورتحال کے مطابق کوئٹہ میں کئی امتحانی مراکز میں نہ تو سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اورنہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔