مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ توفیق بٹ

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و سٹی جنرل سیکرٹری محمد توفیق بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

عوام کی خدمت کا پرچم اٹھائے وزیراعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں آنیوالے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا جذبہ لے کر اقتدار میں آئی ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے کمر بستہ رہے گی۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

شفافیت، معیار اور تیزرفتار ی سے منصوبو ں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ چین کی مدد سے ملک بھر میں میرٹ شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ حکومت کامیابی کے ساتھ ملکی مسائل حل کر رہی ہے اور پاکستان کو مظبوط ملک بنانے میں مصروف عمل ہے۔